کاروار:9/نومبر (ایس او نیوز) ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت اور کنڑا اور سنسکرتی محکمہ کے اشتراک سے 10نومبر کی صبح 10بجے ضلع رنگ مندر میں شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان ؒ کی جینتی کا پروگرام ہوگا۔
جینتی کا افتتاح ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کریں گے تو مقامی رکن اسمبلی ستیش سئیل صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کے طورپر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ایم پی اننت کمار ہیگڈے ،شاردا شٹی ، وشویشور ہیگڈے، شیورام ہیبار، منکال وئیدیا سمیت ضلع کے تمام ارکان اسمبلی اور پریشد کے ارکان ، مختلف بورڈ کے صدورو غیرہ شرکت کریں گے۔کنڑا زبان کے بزرگ صحافی و کالم نگار رمضان درگاہ ٹیپو سلطان کے متعلق خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔ پروگرام کے بعد جنگ آزادی اور دیش بھگتی کے متعلق طلبا کی طرف سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔